• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر برہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن شان الحق نے کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسروںو اہلکاروں کی نا اہلی اور بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ضلع بدر کردوں گا۔شہر میں تجاوزات،وال چاکنگ کی بھرمار،غیر فعال سٹریٹ لائٹس اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ملتان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، شہر کو صاف دیکھنا چاہتے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائیوں میں ساتھ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ملتان شان الحق نے کہا کہ بغیر سرکاری منظوری کے کسی تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسی تمام تعمیرات کو مسمار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں بلڈنگ انسپکٹرز کی نالائقی ہے۔ بلڈنگ انسپکٹرز ہر یونین کونسل کا 5 دن بعد دورہ کریں اور رپورٹ جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کئے ہوئے فنڈز دراصل عوام کا پیسہ ہے اس لئے پوری ذمہ داری سے خرچ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبرستانوں کے نام، علاقے اور ریونیو ریکارڈ اور موجودہ رقبہ بارے مکمل لسٹ فراہم کی جائے۔ قبرستانوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور تمام قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کی جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ قبرستانوں میں جنازہ گاہ میں پانی اور روشنی کا انتظام کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ تمام فیلڈ سٹاف یونیفارم لازمی پہنے تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم کارروائی کرتے ہوئے شہر میں نظر آئے۔اس طرح سول سوسائٹی ان کی کارروائیوں کو مانیٹر کر سکے گی۔ انہوں نے غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف بھی کریک ڈاو ¿ن کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی او کارپوریشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دمدمہ میں آرٹ گیلری کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔ اس کی تزئین و آرائش کا فوری بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین