• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای خدمت سنٹر کی تکمیل کیلئے ایک کروڑ60لاکھ روپے جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ای خدمت سنٹر ملتان کی تکمیل کیلئے ایک کروڑ60لاکھ روپے جاری کردیئے۔ کمشنر شان الحق نے ای خدمت سنٹر کی تکمیل بارے جنوری 2020 کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ انہوں نے زیر تعمیر ای خدمت سنٹر کے دورہ کے موقع پر مزید کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر فیڈر بس کا روٹ بھی سنٹر تک بڑھا دیا جائے گا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے منیجر ای سنٹر عبد الروف نے بتایا کہ 8 کنال 9 مرلے پر زیر تعمیر 15کروڑ70لاکھ روپےروپے سے تیار ہونے والے ای خدمت سنٹر پر 45 عوامی سروسز شہریوں کو ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ سنٹر کا تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ مشینری بھی لگائی جارہی ہے۔ دریں اثناکمشنر نے صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ عالمی مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ تشدد کو اسے روکنے کے لئےہرشخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کسی بھی معاشرے کی مضبوط بنیاد کا دارومدار وہاں کی خواتین کے فعال کردار پر منحصر ہے۔دنیا میں کوئی معاشرہ اپنی نصف آبادی کو پیچھے رکھتے ہوئے کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نےکہا کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک عورت اپنی زندگی میں جسمانی یا جنسی طور پر تشدد کا شکارہوتی ہے ۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد پورے خاندان کو نسل در نسل جاری رہنے والی غربت اور قوموں کو عدم استحکام کے منجدھار میں دھکیل سکتا ہے ۔
تازہ ترین