پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور میں قائم سول ماڈل کورٹ نے گزشتہ ماہ نومبر میں 70سول دیوانی مقدمات نمٹا دئیے، پشاور سیشن کورٹس میں زیر التواء دیوانی مقدمات کے لئے قائم سول ماڈل کورٹ میں نومبر کے مہینے میں 90دیوانی مقدمات منتقل کردیئے گئے جس میں مختلف نوعیت کے سول مقدمات شامل تھے ، سول ماڈل کورٹ کی جج عالیہ سعدیہ لودھی نے دائر 90مقدمات میں 70مقدمات فیصلہ کردئیے ، واضح رہے سپریم کورٹ کی احکامات کی روشی میں ملک کے ہر ضلع میں ایک، ایک سول ماڈل کورٹ قائم ہے جسکا مقصد سیشن کی عدالتوں میں پرانے زیر التواء دیوانی مقدمات کو فوری نمٹا نا ہے ۔