• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئےپر عزم ہیں، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا 35 ویں سارک چارٹر ڈے پر پیغام میں کہنا ہے کہ سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارٹر ڈے کے سلسلے میں اپنے بیان میں سارک ارکان ممالک کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سارک چارٹر ڈے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، سارک رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتا ہے، سارک ممالک باہمی احترام اور خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سلیکٹڈ وزیرِ اعظم نے معیشت کو تباہ کر دیا، بلاول

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین