• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہفتے کے روز جرمنی کے شہر زیورخ میں ایک ایک انتہائی اہم قیدیوں کا تبادلہ ہوا، ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف اور امریکی عہدیدار برائن ہک کی موجودگی میں مسعود سلیمانی اور ژی وانگ نامی قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی شہری ژی وانگ جاسوسی کے الزامات کے تحت 3 سال ایران میں قید رہے جو رہائی کے بعد امریکا واپس پہنچ جائیں گے۔

ایرانی پروفیسر سلیمانی ایک سائنسدان ہیں جو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایران کو حیاتیاتی مواد برآمد کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے، وہ بھی رہائی کے بعد واپس ایران پہنچ جائیں گے۔

دونوں قیدیوں کے کامیاب تبادلے کے فوراً بعد ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹ کیا کہ ’خوشی ہے کہ پروفیسر مسعود سلیمانی اور مسٹر وانگ ژی جلد ہی اپنے اہل خانہ میں شامل ہوجائیں گے‘۔

قیدیوں کے تبادلے نے دو دیرینہ محبت کرنے والوں کے مابین باہمی تعاون کے علامتی اشارے کے طور پر بھی کام کیا جن کے تعلقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک خراب ہوگئے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ تبادلے کے بعد پروفیسر سلیمانی ایران واپس آئیں گے، جبکہ وانگ جرمنی میں امریکی میڈیکل سینٹر لینڈ اسٹہل جا رہے ہیں جس میں وہ ڈاکٹروں سے معائنہ کروائیں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ وہ امریکا واپس آنے سے پہلے کئی دن جرمنی میں رہیں گے۔

تازہ ترین