• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اردو کانفرنس، تین بڑی ادبی شخصیات کیلئے لائف ٹائم ایوارڈز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی 12ویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر ادب کی تین بڑی شخصیات کو چار لاکھ روپے کیش کے ساتھ لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

جن شخصیات کو ایوارڈ دیا گیا ان میں امر جلیل، اسد محمد خان اور افتخار عارف شامل ہیں۔

اس موقع پر افتخار عارف نے کہا کہ مجھے میری زندگی میں بہت سے ایوارڈز ملے، مگر ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ پر بہت خوشی ہے۔

اسد محمد خان اور امر جلیل نے آرٹس کونسل کا شکریہ ادا گیا، جب کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دانشوروں نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو کامیاب اور سود مند قرار دیا۔

اس کے ساتھ ہی چار روزہ اردو کانفرنس بھی اختتام پذیر ہوگئی۔

تازہ ترین