• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف پنک بال ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند

پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف پنک بال ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بور کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرانا چاہتا ہے جبکہ بنگلہ دیش سیریز کو دو حصوں میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔ یہ پاکستان میں ہونے والا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہو گا ۔ پاکستان امارات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کر چکا ہے۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی نے پاکستان آنے کے لئے اپنے تحفظات ظاہر نہیں کئے ہیں۔ بنگلہ دیش آرمی کے چار ریٹائرڈ کرنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور انہوں نے مثبت رپورٹ بھیجی تھی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش کو دورے کا شیڈول منظور ی کے لئے بھیجا ہے اس میں کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مستقبل میں پاکستان ہر سیریز کے دوران ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرائے گا۔ پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز جنوری فروری میں شیڈول ہے ۔ ہم نے سنا ہے کہ بنگلہ دیش دو حصوں میں سیریز کھیلنا چاہتا ہے، جو اس وقت ممکن نہیں۔ سری لنکا کی سیریز اس لئے دو حصوں میں ہوئی تھی کہ پاکستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان کا کہنا ہے کہ دورے کےلیے حکومتی این او سی درکار ہے۔ اس کے بعد کھلاڑیوں سے رائے لیں گے۔ پاکستان میں لمبی سیریز سے کھلاڑیوں کے ذہنی طور پر تھکنے کا اندیشہ ہے۔ سیکورٹی رپورٹ حوصلہ افزا نہ ہوئی تو نیوٹرل وینیو کی بات کریں گے ۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے بنگلہ دیش ٹیسٹ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا کہہ سکتا ہے۔

تازہ ترین