ملتان(نمائندگان)صادق آباد میں غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی،بھائی نے بہن قتل کردی، سرائے سدھو میں اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر مغویہ کو زندہ جلا دیا،تفصیلات کے مطابق سرائے سدھو کے علاقہ گوپال پور سے حمیرا نامی خاتون کو ایک سال قبل مبینہ طور پرشعیب ، اسد،واجدعلی اور تنویر نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا ،گزشتہ روز اغوا کاروں نے پٹرول چھڑک کرزندہ جلا دیا جس سےحمیرا بری طرح جھلس گئی اور جاں بحق ہو گئی ، دفنا نے کی کوشش کے دوران پولیس احمد پور سیال نے کارروائی کرتے ہوئے تدفین کے عمل کو رکوا دیا اور اغوا کاروں کے خلاف حمیرا کو زندہ جلا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ،مقتولہ کے والدین نے لاش کو گوپال پور لا کر شدید احتجاج کیا۔