آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سینئر قانون دان مرحوم غلام نبی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

پشاور(نیوزرپورٹر) معروف سینئر قانون دان مرحوم غلام نبی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، وکلاء اُنکے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ قانون اور آئین کی بالادستی کے علمبردار تھے اور اُس کیلئے انہوں نے ہمیشہ قربانیاں دی اورعدلیہ بحالی کیلئے وکلاء تحریک کے سپہ سالار وں میں شامل تھے غلام نبی ایڈوکیٹ کے انتقال سے خیبرپختونخوا وکلاء ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی، ان خیالات کااظہارپشاور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ارباب عثمان ایڈوکیٹ ،اسلامک لائر مومنٹ پشاور کے صدر فقیر اللہ اعوان ایڈوکیٹ ،آصف شاہ ایڈوکیٹ اور زیارت خان ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا، وکلاء کا کہنا تھا کہ غلام نبی ایڈوکیٹ نے ساری عمر وکلاء کی فلاح اور بہبود کیلئے کام کیا اور اس کے ساتھ ملک میں اسلامی نظام قائم کرنے کیلئے بھی جدو جہد کی اور ہمیشہ سرگرم نظر آئے انہوں نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں وکلاء کا بھرپور ساتھ دیا اور عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں فرنٹ مین کا کردار کیا۔

پشاور سے مزید