ملتان (سٹاف رپورٹر) پی پی رہنما رئیس الدین قریشی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ تخت لاہور کی میڈیا مینجمنٹ نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا استحصال کیا اور جنوبی پنجاب کے وسائل پر تخت لاہور کے حکمران ہمیشہ قابض رہے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھنے والے تخت لاہور سے آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ضلعی دوروں کا آغاز ملتان سے آئندہ ماہ کیا جائے گا اور پھر پارٹی کی نئی ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا ۔