• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد نظمی اوربد انتظامی کو بدوبدی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے،”اردو کا شاہکارمزاح“ کے عنوان پر اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل منعقد کی جانے والی بارھویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز ”اردو کا شاہکارمزاح“ کے عنوان پر اجلاس میں مزاح پیش کرتے ہوئے شرکاء گفتگو نے کہا کہ کتے وفادار ہوتے ہیں لیکن جب ملکر کھڑے ہوتے ہیں اور بھونکنا شروع کرتے ہیں تو رات میں اپنے مالکان کی نیند حرام کردیتے ہیں،اپنے اطراف میں پھیلی بد نظمی اوربد انتظامی کو دیکھ کراس کو بدوبدی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے،ایسا لگتا ہے ہم سب چور ہیں،تقریب میں شہزاد شرجیل نے ”آتے ہیں غیب سے مضامین“،نذرالحسن نے ”کتے“،میثم نقوی نے ”اتفاق میں برکت ہے“، فواد خان نے ”اب گم، یکہ“، اور نصرت علی نےمنتخب مزاحیہ اشعارپیش کئے، جبکہ میزبانی کے فرائض رضوان زیدی نے انجام دئے،شہزاد شرجیل نے”آتے ہیں غیب سے مضامین“ پیش کیا اور کہا کہ اپنے اطراف میں پھیلی بد نظمی اوربد انتظامی کو دیکھ کراس کو بدوبدی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین