• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا، ٹرین ڈرائیور ہلاک

سرگودھا،ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا، ٹرین ڈرائیور ہلاک


سرگودھا کے نواحی علاقے119 موڑ کے قریب ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا ، حادثے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اور 8 مسافر زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق لاہورجانےوالی سرگودھا ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے بعد مسافر ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا تھاجس کے سبب ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد جاں بحق ہوا جبکہ 8 مسافر معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی وجہ سے الٹنے والے انجن اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کھلے ہوئے پھاٹک کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متبادل ٹرین انجن کو طلب کرلیا گیا۔

تازہ ترین