• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کا نام ECL سے نکالنے کیلئے حکومت کے پاس 7 روز


لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور پاسپورٹ واپس دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے وفاقی حکومت اور چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابلِ بیان ہے۔ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ 6 ہفتوں کے لئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔

مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا مؤقف سنے بغیر غیر قانونی طور پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین