• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں روکا گیا PIA طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

 پی آئی اے کے مسافر طیارے کو کابل ایئرپورٹ پر بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک دیا



کابل ایئر پورٹ پر روکے گئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کو اڑان کی اجازت ملنے کے بعد جہاز اسلام آباد لینڈ کر گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 250 کے کپتان کو کابل ایئر پورٹ پر افغان حکام کی جانب سے بڑے رن وے کے بجائے چھوٹا رن وے استعمال کرنے کا کہا گیا جسے پائلٹ نے استعمال سے انکار کر دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق چھوٹا رن وے استعمال کرنے سے متعدد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑتا ہے جس پر ایئر لائن پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اس معاملے پر پی آئی اے ترجمان نے افغان حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد افغان حکام نے مذکورہ جہاز کو بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق پرواز پی کے 250کچھ دیر میں کابل سے اسلام آباد روانہ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو کابل ایئرپورٹ پر بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک دیا۔

افغان خبرایجنسی کے مطابق پی آئی اے کے جہاز میں  162مسافروں سوار تھے جو جہاز کو روکے جانے کے بعد اس کے اندر ہی محصور ہوگئے تھے۔

اس موقع پر ذرائع کا بتانا تھا  کہ ایئر پورٹ پر موجود دیگر غیر ملکی طیارے معمول کے مطابق اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔

تازہ ترین