• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی نے انڈر16تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا نے پی سی بی انڈر16تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصل آباد میں فائنل میں ناردرن کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست ہوئی۔ کے پی نے دوسرے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ عباس علی نے 101 رنز بنائے۔ 179رنز کے خسارے کا شکار ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر محمد عرفان نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاتح ٹیم کو تین لاکھ جبکہ رنرزاپ کو دولاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔عباس علی کو ایونٹ کا بہترین بیٹسمین جبکہ محمد عرفان کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔
تازہ ترین