• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں، خالد محمود

برمنگھم (ابرار مغل) لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار و سابق رکن پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مظالم تشویشناک بات ہے، پارلیمنٹ میں واپسی کے بعد بطور رکن اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دیگر مسائل کی طرح کشمیر پر بھی بات ہوگی۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی آزادی بھی اب سلب کرلی گئی ہے کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب میں سابق لارڈ میئر خواجہ محمود، کونسلر محمد ادریس، حاجی محمد تعظیم، حاجی محمد ادریس، چوہدری خادم حسین، مولانا فاروق القادری، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد حنیف، الحاج محمد سلیم، چوہدری منظور حسین، حاجی عبدالرزاق، چوہدری مجید حنفی، قمر اسلم سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خالد محمود کو اپنی حمایت و تائید کا یقین دلایا۔ صدر محفل چوہدری محمد عطیم نے کہا کہ تین ماہ گزر گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہیں برطانیہ سمیت امن پسند ممالک اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔مقررین نے کہا کہ ہمیں ایسے تمام امیدواروں کی بھرپور حمایت کرناہوگی جو مسئلہ کشمیر پر ہماری حمایت کرتے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے یقین دلایا کہ کامیابی کی صورت میں پارلیمنٹ میں مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز بلند کریں گے۔ چوہدری محمد عظیم سمیت تمام شرکاء نے بھی خالد محمود کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ آخر میں دعا بھی کروائی گئی۔
تازہ ترین