• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کا عالمی دن،کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج جب دنیا انسانی حقوق کا دن منا رہی ہے تو بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور المیہ یہ ہے کہ مہذب دنیا اس بدترین ظلم پر خاموش ہے۔ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، کرفیو کو 4 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنے آپ کو ناکام ادارہ بننے سے روکنا ہوگا اور اس اہم ترین مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈوں میں سب سے پرانا مسئلہ ہے۔کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی قلت ہے۔یہ بات انہوں نے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کی امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری سمجھ رہی ہے نیز ہماری امن پسندانہ پالیسیوں کا دنیا کی جانب سے بھی موثر جواب نہیں مل رہا بلکہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر جاری مظالم میں دن بدن مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین