• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگر تحصیلوں میں تبدیل ہونیوالےافسروں کےدفتری ریکارڈ لینے پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان نے تحصیل کونسل صدر سے دیگر تحصیلوں میں تبدیل ہونے والے افسروں کےدفتری ریکارڈ لینے پر پابندی عائد کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2019کے عبوری دور انیہ میں تحصیل کونسل سے بلدنگ انسپکٹرز، سب انجینئرز، انفراسٹکچربرانچ ، ٹیکس برانچ کا عملہ دیگر تحصیلوں اور میونسپل کمیٹیز میں بھیج دیا گیا ہے لیکن سابق ضلع کونسل کے متعدد ملازمین دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری دے رہے ہیں جس کے باعث ریکارڈمیں ٹمپرنگ کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان نے جنرل برانچ کو ہدایت کی ہے کہ تحصیل کونسل کاریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین