• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کونابلد لوگوں نے تختہ مشق بنادیا ،انس تکریم

پشاور( نیوزڈیسک)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ( پین )کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم کاکاخیل نے کہاہے کہ تعلیم کونابلد لوگوں نے تختہ مشق بنادیا ہے، صوبائی مشیر کاموقف ہے کہ وفاق میں فیصلہ ہواکہ ٓاٹھویں جماعت بورڈ کا امتحان ہوگا وفاق میں فیصلہ ہوتا تو ایک صوبے میں اطلاق کیوں ؟پھر تو تمام صوبوں میں اس پرعمل ہوتا لیکن اعلامیہ صرف ایک صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوا۔ وفاق اعلان کرتا ہے کہ پرائمری لیول کو یکساں کرینگے پورا سال اسی میں گزر گیا کہ آٹھویں بورڈ ہے کہ نویں بورڈ ہے، بچے اساتذہ اور اسکول مالکان مسلسل پورا سال ایک غلط گمراہ کن نوٹیفیکیشن کی وجہ سے پریشان رہے جس کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کو بورڈ کے ذریعے سے کروایا گیا جسکا نجی ادارے بائیکاٹ کرتے رہے عوام کے کروڑوں روپے اسمیں جھونکے گئے اسکا عوام بچوں اور اساتذہ کو کیا فائدہ ہوا کسی کو نہیں معلوم، جائزہ امتحان کیسے ہوتا ہے؟ یہ جائزہ امتحان تھا کہ نہیں تھا؟ اور اسکا کیا فائدہ ہواا؟ یہ تمام سوالات جوابات کے منتظرہیں اگر محدود وسائل کا ایسے بے دریغ استعمال اور بغیر کسی مقصد اور نتیجے کے ضائع کیا جائیگا اور کوئی انکوائری اور پوچھ گچھ بھی نہیں ہوگی تو بگڑا ہوا تعلیمی نظام مکمل تباہ و برباد ہو جائیگا۔
تازہ ترین