• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایمرجنسی لگانا اور آئین توڑنا الگ چیزیں نہیں ہیں؟ عدالت


لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دورانِ سماعت وفاقی حکومت سے استفسار کیا کہ کیا ایمرجنسی لگانا اور آئین توڑنا دو الگ چیزیں نہیں ہیں اور کیا پرویز مشرف کیس کے مقدمے کا ریکارڈ آ گیا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ آ گیا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ آرٹیکل 6 کہاں لاگو ہوتا ہے، کیا ایمرجنسی لگانا اور آئین توڑنا دو الگ چیزیں نہیں ہیں، کیا 3 نومبر 2007ء کو حکومت اور آئین موجود نہیں تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کیا لکھا ہے؟

یہ بھی پڑھیئے: سنگین غداری کیس بے بنیاد ہے، مشرف کا ویڈیو پیغام

یہ بھی پڑھیئے: فواد چوہدری نے مشرف کو قوم کا محسن قرار دیدیا

پرویز مشرف کے وکلاء نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت سے ایکشن لینے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس میں لکھا کہ وزیرِ اعظم کے آرڈر پر کارروائی کا آغاز ہو گا۔

تازہ ترین