• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم


اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔

خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر اظہارِ برہمی کیا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے پرویز مشرف کی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، آپ نے ہمارے احکامات نہیں پڑھے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مشرف کیخلاف کیس، عدالت کو فیصلے سے روک دیا گیا

عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 5 دسمبر کو پراسیکیویشن ٹیم پوری تیاری کے ساتھ پیش ہو، اس کے بعد التواء نہیں دیں گے، پرویز مشرف 5 دسمبر سے قبل کسی بھی دن اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنانے والی تھی لیکن گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے سے روکنے کی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو سابق صدر کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔

تازہ ترین