تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کےگاؤں میں آوارہ کتوں نے پرائمری اسکول کےگیارہ بچوں کوکاٹ لیا۔تحصیل اسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسن موجود نہیں ہے۔
میڈیکل آفیسر تعلقہ اسپتال چھاچھرو ڈاکٹر نریش کےمطابق متاثرہ بچوں کوتعلقہ اسپتال چھاچھرومیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بیٹی کو بچاتے کتے کا شکار ہوا باپ زندگی کی بازی ہار گیا
یہ بھی پڑھیے: کتے کے کاٹنے کا شکار نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا
واقعہ گاؤں وائوڑی میں پیش آیاجہاں آوارہ کتوں نےاسکول جانے والے بچوں پرحملہ کرکےانہیں کاٹ لیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق دو بچوں کے سر کو بھنبھوڑ دیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پاگل کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے ۔ عام کتے کے کاٹے کی انجکشن لگادی گئی ہے اور متاثرین کی مرہم پٹی کردی گئی ہے۔