• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کا عالمی دن آج بھی عشروں قبل جیسا اہم ہے، ماریا ارینا

یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چئیرمین ماریا ایرینا ایم ای پی نے کہا ہے کہ الجزائر، چلی، ہانگ کانگ، عراق، لبنان اور سوڈان میں ہونے والے مظاہرے اس بات کی دلیل ہیں کہ 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تسلیم کیا جانے والا انسانی حقوق کاڈیکلیریشن آج بھی اتنا ہی ضروری اور متعلقہ ہے جتنا وہ آج سے عشروں قبل تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پر اگر نظر ڈالی جائے تو یہ مظاہروں سے بھر پور تھا۔ اکثر مظاہرے پر امن تھے اور یہ پر امن مظاہرے اس بات کی دلیل ہیں کہ بین الاقوامی طور پر مسلمہ حقوق کی پاسداری کے ذریعے بھی بات سنی اور سنائی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین