• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان دوران تقریر اسپیکر پر برس پڑے

شاہد خاقان دوران تقریر اسپیکر پر برس پڑے


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پروڈکشن آرڈر 4 دسمبر کو جاری ہوا تھا مگر جیل میں آج پہنچا۔

انہوں نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب، آپ پر دباؤ ہے تو بتا دیں، ہم ایوان میں نہیں آئیں گے۔

سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اسپیکر کے پاس کوئی اختیار ہے؟ ہمت ہے؟ یا اسپیکر صاحب نے صرف نوکری کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب، رانا ثنا اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں یہ ان کے حلقے کے عوام کا حق ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔

تازہ ترین