• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: بس میں سفر کے دوران یہ غلطیاں باعث جرمانہ ہیں

دبئی: بس میں سفر کے دوران یہ غلطیاں باعث جرمانہ ہیں


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا شہر دبئی نہ صرف دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ جگہ بنا ہوا ہے بلکہ یہاں ملازمت کی غرض سے جانے والے غیرملکیوں کی بھی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔

یہاں سفر کے لیے بس آسانی سے ملنے والی سواری ہے لیکن اس میں سفر کرنے کے بھی قواعد وضع کیے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دبئی میں بسیں آر ٹی اے کی جانب سے چلائی جاتی ہیں جو نہایت کم پیسوں میں سفر کرنے کا بہت آرام دہ ذریعہ ہیں، اگر آپ اماراتی ریاست میں روزانہ بسوں میں سفر کرتے ہیں تو آپ کے لیے اس کے قواعد جاننا ضروری ہیں۔

بس میں سرخ رنگ کی لائنوں سے دور رہیں اور بس کے دروازے پر کھڑے ہونے سے بھی گریز کریں کیونکہ آپ کی اپنی حفاظت کی خاطر آپ پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح دیر ہونے سے بچنے کے لیے مسافر اپنی منزل کے قریب ہوتے ہی دروازے کی جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی اقدام جرمانے کا باعث بنتا ہے، تاہم آپ کے لیے ضروری ہے کہ بس کے منزل پر رُکنے کا انتظار کریں اور پھر اتریں۔

اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد گاڑی سے اترتے وقت چیک آؤٹ کرنا نہ بھولیں کیونکہ جب تک بس کے سفر کا اختتام نہیں ہوتا بس آپ سے آخری منزل تک کی فیس وصول کرے گی۔

جیسے ہی مسافر سوار ہوتا ہے اور چیک ان کرتا ہے تو اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 7 درہم کی مکمل سفر کی کٹوتی کرلی جاتی ہے، تاہم اگر مسافر کا سفر صرف 3 درہم جتنا ہی ہو تو اس کے ساڑھے 4 درہم واپس اکاؤنٹ میں جمع کردیے جاتے ہیں۔

بس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اس میں کھانے پینے اور چبانے کے لیے چوئنگ گم پر مکمل ممانعت ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی کا جرمانہ 100 درہم ہے۔

مذکورہ جرمانے سے زیادہ جرمانہ اپنے ہوش کھونے کے ہیں، یعنی اگر آپ بس میں دوران سفر سوگئے تو یاد رکھیں کہ 300 درہم کا جرمانہ آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ ضابطہ ان ضدی مسافروں کے لیے ہے جو اکثر ڈرائیور یا انسپکٹر کی جانب سے گاڑی سے اترنے کے حکم کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔

ایسا کرنے پر ضدی مسافر کو 100 درہم کے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

بس میں دوسرے مسافر سے جھگڑا کرنے پر آپ کو 100 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے بقایاجات کی ادائیگی مقررہ وقت پر نہیں کی یا اپنا ٹکٹ آخری وقت تک اپنے پاس سنبھال کے نہ رکھا تو آپ پر 200 درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

اپنے کارڈ کو سوئپ کرکے بس میں داخل نہ ہوں بلکہ کارڈ ریڈر پر اپنے اکاؤنٹ میں موجود بیلنس کو بھی دیکھ لیں کیونکہ زائد المیعاد کارڈ لے کر سفر کرنے پر 200 درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ 

تازہ ترین