• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز 2019 کا ناروے میں انعقاد

انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز 2019 کا ناروے میں انعقاد 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلمی ستاروں سے جگمگاتا پاکستانی ایونٹانٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز 2019 ناروے کے ایکس میٹنگ پوائنٹ میں منعقد ہوا۔ایوارڈ کی تقریب میں ستاروں سرکاری عہدیداروں ، میڈیا اور سماجی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اظفر رحمن اور ثروت گیلانی، یاسر حسین اور مومل شیخ ، حرا اور مانی، سونیا مشال اور صائم نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض ادا کیے۔ انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈزکے بانیوں علی ملک اور مختار احمد،،عامر جے شیخ اور سابق وزیر تعلیم حماد نے تقریب سے خطاب کیا۔شہروز سبزواری اور صدف کنول ،نے اسٹیج پر زبردست ڈانس پرفارمنس پیش کی ۔یاسر حسین بیسٹ ٹی وی پریذنٹر آف ویورز چوائس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ بیسٹ ڈیبیو فی میل کا ایوارڈ عامر خان کے حصے میں آیا،،بیسٹ ڈیبیو میل ایوارڈ شایان خان ،بیسٹ ڈیزائنر آف دی ائیر ویورز چوائس ایوارڈ پانے والے تھے نومی انصاری ‘بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ویورز چوائس کا ایوارڈ بشا عباس کے حصے میں آیا ، بیسٹ ماڈل آف دی ائیر ویورزچوائس کا ایوارڈ صدف کنول نے وصول کیا۔ پہلے آئی پی پی اے اسٹائل آئی کون ویورز چوائس ایوارڈ عائشہ عمر اوراظفر رحمن کو ملا۔آئی پی پی اے سنگر آف دی ایئر ویورز چو ائس ایوارڈ آئمہ بیگ ،آئی پی پی اے اسٹار آف دی ائیر میل اور فی میل ہانیہ عامر اور احسن خان، اداکارہ زیبا بختیارکولائیو ٹائم لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔بہترین معاون اداکار ٹی وی سیریل ویورز چوائس اور بہترین ڈائریکٹر ٹی وی سیریل ویورز چوائس کے ایوارڈ ز بالترتیب حرا مانی اور احسن طالش کو ملا۔ بہترین اداکارہ ٹی وی سیریل جیوری اور بہترین اداکار ٹی وی سیریل فرحان سعید اور اقراء عزیز،بہترین اداکارہ ٹی وی سیریل ویورز چو ائس ایوارڈ برنیلم منیرکے نام رہا،بیسٹ ڈائریکٹر فلم ویورز چوائس ایوارڈ ندیم بیگ،بہترین معاون اداکار فلم ویورز چوائس احمد علی بٹ ، بہترین فلم جیوری ’’پرواز ہے جنون ‘‘ قرار پائی، بہترین فلم ویورز چوائس کا ایوارڈ ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ کو دیا گیا ۔ بہترین اداکار ہ فلم جیوری اور بہترین اداکارفلم جیوری بالترتیب کبری خان اور حمزہ علی عباسی کو ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ بہترین اداکارہ فلم ویورز چوائس اور بہترین اداکارفلم ویورز چوائس کے ایوارڈ زمایا علی اور ہمایوں سعید کو پیش کئے ۔

تازہ ترین