• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے اور جاز کے درمیان باہمی تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پی آئی اے کے مسافروں اور ملازمین کو سہولتیں حاصل ہو ں گی۔اس یاداشت کے تحت جاز پی آئی اے کو ای ٹکٹ کے حصول ، جز وقتی اور کنٹریکٹ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی ،ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فراہمی ، ملازمین اور پینشنرزکو جاز کیشن والٹ کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ باہمی یاداشت کا بنیادی مقصد ائر لائن کے ساتھ کام کرنے والے اور سفر کرنے والوں کو سہولتوں کی فراہمی ہے۔ جیسا کہ جاز ائر پورٹس پر جاز کائونٹرز قائم کرے گا جن کے ذریعے مسافر اپ گریڈ اور اضافی سامان کی مد میں ادائیگی کی آسان سہولت حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین