• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور پنجاب میں اغوا برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا

کراچی ( اعظم علی / نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ اور پنجاب میں اغوا برائے تاوان ایک منافع بخش کاروبار بن چکاہے جبکہ سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کے رکن اور چیرمین سینیٹ کمیٹی برائے گورنمنٹ اشورینس ( یقین دہانی) سینٹر محمد طاہر بزنجو نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر وہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کررہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرائم اس لئے ہورہے ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کو پتہ ہے کہ وہ قانونی شکنجے میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان کی سرپرستی کی جاتی ہے۔

تازہ ترین