• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن سندھ کیس،قائم علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے روشن سندھ کیس میں تحقیقات کے حوالے سے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا، سابق وزیراعلیٰ نے نیب کے سوالنامے کا تحریری جواب بھی جمع کروادیا ،ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں قائم علی شاہ کا بیان رکارڈ کرایا،پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیب کو معلوم ہے کہ انکے پیپلز پارٹی کیلئے اچھے خیالات ہیں، نیب کا نوٹس ملا تو معلوم ہوا کہ یہ کیس سندھ میں 2 سال قبل تفتیش ہوا تھا۔
تازہ ترین