• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران اور بزدار کو اورنج ٹرین سے شرمندگی ہے، مریم اورنگزیب

عمران اور بزدار کو اورنج ٹرین سے شرمندگی ہے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن کو نوازشریف اور شہبازشریف کا عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اقتدار میں نہ ہوکر بھی عوام کو ریلیف دے ر ہےہیں۔ شہبازشریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگارہے ہیں۔ عمران و بزدار صاحب کو شہبازشریف کی اورنج ٹرین لائن سے اتنی شرمندگی ہے کہ اس کا افتتاح بھی نہیں کررہے۔ اورنج لائن منصوبے کے آزمائشی افتتاح پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف نے پانچ میٹروز بنائیں جبکہ نالائقوں اورنااہلوں نے پانچ سال میں پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کھودے۔ عمران قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔

تازہ ترین