• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ ‘ قید اور جرمانہ کی سزاپانے والے دوملزموں کی سزاکالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقارعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پرمجموعی طورپر50سال قید بامشقت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے دوملزموں کی اپیل منظورکر کے سزاکالعدم قرار دے دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان ظاہرشاہ اورمصل خان ساکنان ملاکنڈ کو 18اپریل2016ء کو الپوری شانگلہ پولیس نے چیک پوسٹ سے گرفتارکیاتھا جن کے قبضے سے ساڑھے گیارہ کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کوفی کس عمرقید اورایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف انہوں نے دارالقضاء سوات میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قراردے دی ۔
تازہ ترین