• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی ترقی، تقرری الجہاد ٹرسٹ کیس کے اصولوں پرکی جائے،سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر اس عزم کا عادہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے لئے ہائی کورٹ کے ججوں کی ترقی یا تقرری کے لیے سپریم کورٹ کے الجہاد ٹرسٹ کیس میں دئیے گئے اصولوں پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، اور سینیارٹی کی بنیاد پر تقرری کے ان اصولوں سے انحراف کی صورت میں سخت مزاحمت کرے گی ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار سید قلب حسن نے کہا ہے کہ سپریم کور ٹ نے الجہاد ٹرسٹ کیس میں ذاتی پسند و ناپسند یا حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جوڑ توڑ کی بنیاد پر اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے ، اورامید ہے کہ حکومت عدلیہ پر کسی بھی صورت میں اثر انداز ہونے سے گریز کرے گی تاکہ جج صاحبان ایمانداری اور دلیری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرسکیں ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک میں قانون کی حکمرانی پر اعتماد رکھتی ہے اورحکومت کی کسی بھی ایسی مشق یا طریقے کی مزاحمت کرے گی جو اس تصور کے منافی ہوگا قانون کے سامنے برابری و مساوات کے اصول کے خلاف ہوگا ،انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کی جانب سے الجہاد ٹرسٹ کیس میں طے کئے گئے سینیارٹی کے اصولوں او رطریقوں کے خلاف کسی بھی قسم کی صورتحال یا کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف ڈٹ جائے گی ۔
تازہ ترین