• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹ کا شاہ رخ جتوئی کیخلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت سے انکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس ماڈل کورٹ منتقل کردیا گیاتاہم ماڈل کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کردیا اورریمارکس میں کہا کہ ماڈل کورٹ کو ایف آئی اے کا کیس چلانے کا اختیار نہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سزا یافتہ شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کو سیشن عدالت کے حکم پر فوری نمٹانے کیلیے ملیر کی ماڈل عدالت میں منتقل کیا تھا ۔ماڈل کورٹ نے ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کو دیا اور اپنے نوٹ میں بتایا کہ ماڈل کورٹ کو ایف آئی اے کیس چلانے کا اختیار نہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے لہزا مقدمہ دوسری کسی عدالت میں منتقل کیا جائے۔
تازہ ترین