• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کاسوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کااچانک دورہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،سپیشل رپورٹر)کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اورہسپتال کے وارڈ ز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹری اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی کی ہسپتال میں موجود مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی بات چیت کی اور ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ڈاکٹرز و سٹاف ٹائم کی پابندی کریں ۔
تازہ ترین