لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں آصف زرداری کی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں خصو صی تقریب ہوئی ۔ سینئر نائب صدر پنجاب اسلم گل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی رہائی حق سچ کی فتح ہے، ایک سال ہو گیا انکے خلاف ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا. آصف زرداری نے صبر سے جبر کا سامنا کیا،اس موقع پر عزیزالرحمن چن، عثمان ملک نوید چودھری ،منور انجم ، صداقت شیروانی ،عمران اٹھوال نے بھی خطاب کیا جبکہ امجد جٹ ،سونیا خان ،شہناز کنول ،پروین شیخ، انیسہ بانو اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اب آصف زرداری ان جعلی کھلاڑیوں کا چن چن کر شکار کریں گے.