• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس حکومت کی جانب سے پیشن اصلاحات کے لیے لائیڈ لائین کے اعلان کے باوجود فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔

پینشن اصلاحات کے خلاف جاری ہڑتال کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ ورکروں نے بھی ہڑتال کی جس کے باعث ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشنوں پر رُل گئے۔

پیرس میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کے سلسلے میں سجائے گئے بازار ویران، پیرس میں دکان دار جو دنیا بھر سے آکر ہر سال کرسمس بازار لگاتے ہیں، انہیں سخت پر یشانی کا سامنا ہے۔

ٹریڈ یونین نے وزیراعظم ایڈ فلپ کی طرف پیشن اصلاحات کے لیے حکومتی لائیڈ لائین کے اعلان کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جتنا درازہ کھولا ہے اس میں سے ہمارا گزرنا مشکل ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس میں پیشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال گز شتہ آٹھ روز سے جاری ہے، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ ریلوے، زیر زمین ٹرینز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔

تازہ ترین