• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا دن بھی بارش سے متاثر، سری لنکا 6 وکٹوں پر 263 رنز

دوسرا دن بھی بارش سے متاثر، سری لنکا 6 وکٹوں پر 263 رنز


پنڈی ٹیسٹ میں بارش سے متاثرہ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے۔

بارش کے باعث آج صرف 18 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

آج آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین نیروشان ڈکویلا 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی یہ دوسری وکٹ ہے۔

دوسرا دن بھی بارش سے متاثر، سری لنکا 6 وکٹوں پر 263 رنز
شاہین شاہ آفریدی سری لنکن بیٹسمین نیرون شان ڈکویلا کے خلاف اپیل کررہے ہیں۔

دھننجایا ڈی سلوا 72 اور دلرووان پریرا 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو پہلے سیشن میں 8 اوورز کے کھیل میں 22 رنز کے اضافے کے بعد ہی میچ کو بارش کی وجہ سے روکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی امپائر علیم ڈار کا نیا ریکارڈ

بارش کے باعث جب کھیل روکا گیا تو سری لنکا نے 222 رنز بنا لیے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

بارش رکنے پر میچ دوبارہ شروع ہوا تو شاہین شاہ نے ڈک ویلا کی وکٹ حاصل کی وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نےT20 کی نئی رینکنگ جاری

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ محمد عباس اور عثمان خان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین