آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وکلا نے جو ظلم کیا وہ تو جنگ میں بھی نہیں ہوتا، ڈاکٹر یاسمین راشد

وکلا نے جو ظلم کیا وہ تو جنگ میں بھی نہیں ہوتا، ڈاکٹر یاسمین راشد


پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایسا تو جنگ میں بھی نہیں ہوتا جیسا ظلم وکلا نے پی آئی سی میں کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسپتال میں ایمرجنسی کب بحال ہوگی تو اس کے جواب میں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ آپ بچوں والی بات کرتے ہیں، ساری ایمرجنسی ٹوٹی پڑی ہے، اسپتال میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے پہلے اسپتال ٹھیک کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وکلا نے جو ظلم کیا ہے ایسا تو جنگ میں بھی نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی سی میں ہنگامے اور وکلاء کے حملے کے بعد اسپتال کی ایمرجنسی کو بند کردیا گیا تھا، جبکہ زیر علاج زیادہ تر مریضوں کو ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

اس وقت اسپتال میں 4 میں سے صرف ایک سی سی یو کھلا ہے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل وکلاء نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان پر بھی تشدد کیا اور انہیں بالوں سے پکڑ لیا۔

اطلاعات کے مطابق وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے باعث ڈاکٹر وارڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے کے باعث 3 سے 4 مریض دم توڑ گئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید