• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ڈئیر عابدی صاحب، میری بیٹی نے میتھ اے، میتھ بی(ڈبل میتھس) اور فزکس میں بی ایس سی پنجاب یونیورسٹی سے کیا ہے اُس نے تقریباَ 54%نمبر حاصل کئے ہیں،میں آپ سے یہ جاننا چاہتی ہوں کہ ماسٹرز کے لئےمیری بیٹی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم،کمپیوٹیشنل فزکس یا کمپوٹر سائنس میں سے کس ڈگری کا انتخاب کرے؟ (کشف۔اسلام آباد)
ج۔محترمہ، میرخیال میں آپ کی بیٹی کے لئےپہلا آپشن کمپیوٹر سائنس دوسرا کمپیوٹیشنل فزکس ہونی چاہئے،ان دونوں مضامین کی پاکستان اور بیرون ملک بہت مانگ ہے۔
س۔سر، میں نے کچھ دن پہلے ٹیلی وژن پر آپ کا انٹرویو دیکھا،میں ایک ڈاکٹر ہوںاور میں نے ایم بی بی ایس کیا ہے ،میرا ایک سال کا تجربہ بطور میڈیکل آفیسر اور تقریباَ دو سال کا کلینیکل پیتھالوجی کا ہے۔میں اپنی مزید تعلیم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں مکمل کرنا چاہتا ہوںیا کسی ایسے ملک کا مجھے بتائیں جہاں مجھے اسکالرشپ مل سکے؟ (معظم علی۔چکوال)
ج۔ڈاکٹر صاحب، مجھے آپ کی مدد کرنے میں بہت خوشی محسوس ہو گی لیکن میں آپ کو پہلے سے ہی خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ ایک مکمل اسکالرشپ حاصل کرنے کے آپ کے پاس بہت کم مواقع ہیں اور آسٹریلیا میں ماسٹرز یا دو سال کی ریسرچ ڈگری کے لئے آپ کو تقریباََ 1.5سے 2.0ملین کی رقم درکارہو گی،اس کے علاورآپ کو IELTSکرنا ہو گا جس کے چاروں بینڈ میں 6.5چاہئے ہو گا۔
س۔ عابدی صاحب، میں نے گزشتہ سال ایک نجی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا ہے ،اس کے بعد سے شہر کے ایک نجی اسکول میں ٹیچنگ کر رہی ہوں جو کہ کافی معروف اسکول ہے،میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے میرے کیریئر کے حوالے سے موجودمواقع کے بارے میں بتائیں کیونکہ میڈیکل کی تعلیم کے بعدمیں نے ہاؤس جاب نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں،مجھے ٹیچنگ کا شعبہ بہت پسند ہے اور میرے پسندیدہ مضامین میں انگریزی اور معاشرتی علوم شامل ہیں،میں کونسلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں خصوصاََ ،اسکول اور ٹین ایج کونسلنگ اور اس حوالے سے مجھے آپ کا مفید مشورہ چاہئے۔برائے کرم مجھے یہ بھی بتائیں کہ مجھے آگے کیا پڑھنا چاہئے میں آن لائن ڈگری کرنے کو بھی تیار ہوں اس کے لئے آپ مجھے بتائیں کہ یو کے کی کونسی یونیورسٹی کا مجھے انتخاب کرنا چاہئے(رحمہ بشیر،لاہور)
ج۔رحمہ، اگر آپ کونسلنگ میں ہی اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں تو مجھے ڈر ہے کہ یو کے میں ڈسٹنس لرننگ کورسسز کونسلنگ میں دستیاب نہیں ہیں،اُس کے لئےطالبعلم ک آن کیمپس ہونا ضروری ہے۔میں نہیں جانتا کہ آپ پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اگر آپ کا تعلق اسلام آباد سے ہے تو آپ ماسٹرز آ کونسلنگ کے لئے نسٹ میں اپلائی کر سکتی ہیںجو کہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے اور کسی تعریف کا محتاج نہیں، مزید تفصیلات کے لئےآپ یونیورسٹی وزٹ کر لیں با اُن کو کال کر لیں۔
س۔سر میں پاکستا ن نیوی انجینئرنگ کالج کراچی، انڈسٹریل اینڈ مینو فیکچرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، ابھی میں بی ایس کے پہلے سمیسٹر میں ہوں، لیکن میری اپنی دلچسپی اس وقت مکینیکل انجینئرنگ پڑھنے میں ہے،برائے مہربانی بتائیں کہ ان میں سے کس ٹیکنالوجی کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے؟
(ارباز چوہدری۔کراچی)
ج۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس ڈگری کا انتخاب آپ نے کیا ہے وہ انجینئرنگ کی مقبول اور بہترین شاخ ہے ،چونکہ آپ ابھی اپنے پہلے سمیسٹر میں ہیں، تو اسپیشلائزیشن کا ابھی سے انتخاب کرنا فائدہ مند نہیں ہو گا،میں یہ چاہوں گا کہ ابھی آپ اپنی موجودہ ڈگری مکمل کریں اور اسپیشلائزیشن کا انتخاب ایم ایس میں کریں۔

تازہ ترین