شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے تحصیل شیخوپورہ میں گندم کی سرکاری خریداری کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی شکایات سننے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رابعہ ریاست کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے ممبران میں ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر ، ڈپٹی ڈی ای او زراعت رانا عارف ، اے ایف سی رانا خضر حیات اور کاشتکاروں کے نمائندہ ملک مسعود احمد بودلہ شامل ہیں۔