• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، اسٹیل مل کے 4،نجی بینک کے 2افسران گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کے 4اور ایک نجی بینک (حبیب بینک )کے دو افسران کوگرفتار کر لیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے اسٹیل ملز کے چیک پرائیوٹ اکاونٹس میں جمع کرائے ،گرفتار اسٹیل مل افسران کا تعلق اسٹیٹ سیکشن اسٹیل ٹائون سے ہے،گرفتار افسران میں غلام سرور قریشی،محسن علی چنہ،سلیم جاگیرانی اور بابو خان جبکہ حبیب بینک اسٹیل ٹائون کے سید محمد اشفاق اورمحمد ریحان شامل ہیں،ایف آئی اے کے مطابق کرائے داروں کی جانب سے لاکھوں روپے کے چیکس کرائے کی مد میں جاری کئے گئے تھے،اسکینڈل میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان مفرور ہیں۔
تازہ ترین