• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس،7 ماہ میں 7 ہزار 7 سو 18مقدمات نمٹائے،اعلامیہ

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا.اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی .جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 7 ماہ میں 7 ہزار 7 سو اٹھارہ مقدمات نمٹائے.9 ہزار چار سو پچاسی نئے مقدمات درج ہوئے،سپریم کورٹ میں اس وقت زیر التوا مقدمات کی تعداد 41 ہزار ایک سو پانچ ہے .اجلاس میں عدالتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے جج جسٹس امین الدین خان کا خیر مقدم کیا گیا۔

تازہ ترین