• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بے بس،اسپتالوں میں مریض بھی محفوظ نہیں، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں غنڈوں اور بدمعاشوں نے باقاعدہ گینگ بنا رکھے ہیں جو معصوم لوگوں کی عزتوں اور جانوں سے کھیل رہے ہیں مگر حکومت بے بس اور یرغمال ہے،اپنے3 کارکنوں کا خون ضائع نہیں جانے دینگے ۔ حکومت کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ اب اسپتالوں میں مریض بھی محفوط نہیں رہے ۔جماعت اسلامی کے تین کارکنوں کا خون ضائع نہیں جانے دینگے۔ کارکنوں کے قاتلوں کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات پہلے سے درج ہیں مگر ان کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ان قاتلوں نے نہ صرف شہر کو بلکہ تھانوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ننگل ساہداں مرید کے میں 7دسمبر کو قتل کئے گئے تین کارکنوں کے گھروں میں اظہار تعزیت کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور مقتولین کے خاندانوں کے افراد اور دیگر رشتہ دار بھی موجو دتھے ۔
تازہ ترین