• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدبو دار سانس سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ؟

بدبو دار سانس سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ؟


آپ چاہے جتنے بھی خوش گفتار یا اچھی شخصیت کے مالک ہوں ، اگر بات کرتے ہوئے آپ کے منہ سے بو آئے تو یہ سب باتیں اپنا مثبت ا ثر کھو دیتی ہیں اور آپ کا سامنے والے شخص پر نہایت برا اثر پڑتا ہے ، اس پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ رپورٹ آپ کے لیے بہترین مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

سانسوں کو کیسے تازہ رکھا جائے ؟

پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ، ڈ ی ہائیڈریشن سے منہ میں تھوک کم بنتا ہے جس سے آپ کی سانسیں بدبو دار ہو سکتی ہیں ۔

صبح اٹھتے ہی نہار منہ سب سے پہلے ایک بڑے سائز کے گلاس میں پانی پئیں، اس سے آپ کے اعضاء متحرک ہو جائیں گے اور فاضل مادوں کے زائل ہونے میں مدد ملے گی ۔

دن میں دو بار دانتوں کی صفائی کریں، اپنی زبان پر بھی برش کریں ، اگر اس سے زبان کے چھلنے یا زخمی ہونے کا خدشہ ہے تو مسواک یا ’ ٹنگ کلینر‘ زبان کو صاف کرنے والے برش کا انتخاب کریں۔

اکثر افراد صرف دانتوں کی صفائی کرتے ہیں مگر زبان کی صفائی کو اہمیت نہیں دیتے، اس سے زبان پر بیکٹیریا کی افزئش عمل میں آتی ہے جس سے سانسیں بدبودار ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کی سانس بھی بدبودار ہے تو سانسوں کو تازہ بنانے کے لیے مشہور جڑ ی بوٹی سونف اور چھوٹی الائچی کا استعمال کریں، انہیں چبا کر کھائیں سانس تازہ اور خوشگوار محسوس ہوگی۔

جراثیم کش خصوصیات کی حامل لونگ بھی سانسوں کی بدبو بھگانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی ہے، اس کا پانی بنا کر پیا جا سکتا ہے یا اسے کچھ منٹوں کے لیے منہ میں رکھ لیں۔

نا خو شگوار سانس سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پودینے کو اپنی غذا میں شامل کر لیں، اس سے پسینے اور منہ سے آنے والی بدبو میں واضح فرق پڑے گا۔

کھٹا میٹھا پھل کینو کے چھلکے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، منہ کی ناگوار بدبو سے بچنے کے لیے ایک ٹکرا لیں اور اسے چبا کر کھا لیں ، سانسیں تازہ ہو جائیں گی ۔

تازہ ترین