پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2019ء سے 5 جنوری 2020ء تک ہوں گی۔
رجسٹرار آفس کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام صوبائی رجسٹریوں پر بھی ہوگا۔
تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ 6 جنوری سے دوبارہ فعال ہو جائے گی۔