• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کا کارکردگی سے متعلق سوال، علی زیدی غصے میں آگئے

صحافی کا کارکردگی سے متعلق سوال، علی زیدی غصے میں آگئے


وفاقی وزیر علی زیدی صحافی کے سوال پر آگ بگولہ ہوگئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے علی زیدی سے اُن کی کارکردگی کے بارے میں سوال پوچھا تو وہ غصے میں آگئے۔

وفاقی وزیر سے صحافی نے سوال کیا کہ علی زیدی صاحب، سوا سال میں آپ کی وزارت نے کام کیا کیا ہے؟

اس پر وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے جواب دیا کہ میں آپ کو جواب ہی نہیں دیتا، چھوڑدیں۔

اس پر صحافیوں نے احتجاج کیا کہ آپ جواب نہ دے کرصحافی کی بے عزتی کر رہے ہیں۔

صحافیوں نے کہا کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سوال نہیں کرو؟ پھر تو کوئی بھی سوال نہیں کرے گا۔

تازہ ترین