• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ

آصف زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ


پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

آصف علی زرداری سندھ حکومت کے ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوائی جہاز میں آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون پر لینڈ  کرے گا۔

آصف زرداری کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سابق صدر کی کراچی آمد کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اسپتال میں داخل کروا دیا جائے گا۔

تازہ ترین