وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین نے ٹھیک کہا ہے کہ ان کی جماعت نے جمہوریت کو عوام سے انتقام لینے کا وسیلہ بنایا ہے۔
مراد سعید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑنے کے وقت بلاول بھٹو زرداری کے والد خزانہ لوٹنے میں مصروف تھے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ڈی چوک میں ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو دفن کرکے دوسری نسل نے اقتدارمیں قدم رکھا اور اب تیسری نسل دوسری نسل کی لوٹ مار بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرچی والے چیئرمین ملک میں جہاں بھی جائیں گے، عوام ان سے حساب مانگیں گے۔