• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت سماعت سے محروم بچی پہلی بار ماں کی آوازسن کر کھلکھلا اٹھی

قوت سماعت سے محروم بچی پہلی بار ماں کی آوازسن کر کھلکھلا اٹھی


یقیناً قدرت نے والدین کو اولاد کے لئے اور اولاد کو والدین کے لئے بہترین تحفہ بنایا ہے اور اس کا اندازہ یہ ویڈیو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

برطانیہ کے ٹاؤن Harrogate سے تعلق رکھنے والی 4ماہ کی Georgina نامی بچی قدرتی طور پرقوت سماعت سے محروم ہے۔

بچی کے کان میں لگا ہیئر ایڈ جیسے ہی آن کیا گیا بچی نے ماں کی پہلی بار آواز سنی تو کھلکھلا اٹھی جبکہ بچے کے معصوم انداز سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین