• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن سے ریچل ہوپکنز، سارہ اووین اور بیڈ فورڈسے محمد یاسین کامیاب

لوٹن (شہزاد علی)لیبر پارٹی لوٹن کے دونوں پارلیمانی حلقوں سے اپنی نشستیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہی،لوٹن ساؤتھ سے ریچل ہوپکنز لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ لوٹن نارتھ سے لیبر پارٹی کی سارہ اووین نے بھی کامیابی حاصل کرلی تاہم یہ دونوں خواتین پہلی مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں ۔ لوٹن ساؤتھ سے ریچل ہوپکنز کو 21 ہزار 7 سو 87 ووٹ ملے جب کہ کنزرویٹو کے پرویز اختر 13ہزار 31 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پرویز اختر آزادکشمیر اوریجن ہیں جب کہ بطور ایم پی لیبر سے مستعفی ہوکر آزاد الیکشن لڑنے والے گیون شوکر تین ہزار 8 سو 93 ووٹ لے سکے۔ لوٹن نارتھ سے سارہ اووین کو 23 ہزار 4 سو 96 جبکہ کنزرویٹو امیدوار جیٹ بینرز کو 14 ہزار 2 سو 49 ووٹ ملے۔ لب ڈیم کی لنڈا جیک کو دو ہزار 63 ووٹ مل پائے ۔ خیال رہے کہ ریچل ہوپکنز لوٹن کی ایگزیکٹو کونسلر بھی ہیں اور ریٹائر ہونے والے لوٹن نارتھ کے ایم پی کیلون ہوپکنز کی بیٹی ہیں ۔ کیلون ہوپکنز کشمیر اور فلسطین ایشوز پر حمایت کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ کیلون ہوپکنز ریٹائر ہوگئے ہیں ان کی جگہ لوٹن نارتھ سے پارٹی نے سارہ اووین کو اپنا امیدوار چنا تھا جب کہ حلقہ ساؤتھ سے ریچل ہوپکنز کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ ادھر لوٹن کے نزدیکی علاقے بیڈفورڈ سے لیبر پارٹی کے آزادکشمیری اوریجن محمد یاسین کنزرویٹو کے امیدوار سے سخت مقابلہ کے بعد 145 ووٹ کی برتری سے اپنی نشست کا دفاع میں کامیاب رہے ہیں۔وہ دوسری مرتبہ ایم پی بنے ہیں۔
تازہ ترین